دنیا کا معمر ترین دلہا کا ریکارڈ قائم

عمان: اردن کے عارف عطیہ الجدایہ نے 103 سال کی عمر میں شادی کر کے معمر ترین دولہا ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اردن کے شمالی علاقے صما میں 103 سالہ بزرگ نے 49 سالہ خاتون سے شادی کر کے معمر ترین دلہا ہونے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ عارف الجدایہ کی اہلیہ ام ابراہیم کا گزشتہ برس ہی انتقال ہوا تھا ۔

اپنی تنہائی کو مٹانے کے لیے عارف الجدایہ نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا ۔ حسین اتفاق ہے کہ انہیں اپنے ہی قصبے میں ایک مناسب رشتہ مل گیا۔ 49 سالہ خاتون نے بھی شادی کے لیے ہامی بھر لی جس کے بعد بزرگ نے اپنے بیٹوں کو فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر دلہا کا کہنا تھا کہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد بچوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا۔