پشاور: محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختون خوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شہری پریشان ہیں، اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کو خوش خبری سنادی ہے اور آوارہ کتے کو لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد دینے کی پیشکش کی ہے۔ مذکورہ اسکیم آوارہ کتوں کی افزائش روکنے کے لیے سامنے لائی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کرکے دفتر منتقل کیا جاسکے۔
محکمہ لائیو اسٹاک آوارہ کتوں کی افزائش روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تعاون سے منفرد پیکیج لایا ہے جس کے تحت فی کتا 200 روپے ادا کئے جائیں گے۔