خوشی ہے عوام نے تعاون کا آغاز کیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری صحت، ایم بی دھاریجو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں موجود زائرین کو مکمل سہولتیں دینے کی ہدایت کے ساتھ کالونی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ایس، ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور پیرامیڈیکل اسٹاف، فارمیسی، وینٹیلیٹر، آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے اب تمام عوام نے تعاون کرنا شروع کیا ہے سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں انکے ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے۔