لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے صورت حال غیر یقینی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں ۔ اب ایشیا کرکٹ کپ 2020 کے انعقاد کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ایشیا کپ کا انعقاد غیر یقینی ہے، ایشیا کپ کے انعقاد کےحوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بے یقینی حالت میں ہے، امید ہے ایک ماہ کے اندر اس حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی، ایشیا کپ 2020ء کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے۔