حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کیلئے رمضان پیکیج کرپشن کی نظر ہو گیا

کراچی:وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کیلئے رمضان پیکیج کرپشن کی نظر ہو گیا، ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی مگراسٹوروں پر بنیادی اشیاتاحال دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سےڈھائی ارب روپے کی سبسڈی تو حاصل کر لی مگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈی کی حامل بنیادی اشیاتاحال دستیاب نہیں ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے17اپریل کو رمضان پیکیج کے تحت کم قیمتوں پر اشیائے ضروریہ دینے کا اعلان کیا تھا مگر9روز گذر نے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹوروں کو مختلف اقسام کی دالیں،چاول،بیسن اور کھجور فروخت کیلئے فراہم نہیں کی جا سکیں۔جس کی وجہ سے شہری اوپن مارکیٹ سے دالیں،بیسن،چاول اور کھجوریں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔