حکومت کا اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم دیکھنا ہوگا کہ اس کی روح پر کتنا عمل ہوا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر رہا اور نہ ہی حکومت اسے ختم کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لیکن دیکھنا ہوگا کہ جس مقصد کیلئے اٹھارہویں ترمیم لائی گئی، کیا اس کی روح پر عمل ہوا؟ صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں صوبے اپنا نظام وضع کریں۔ صوبوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس سارے عمل کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔