پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ ہم سب الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا احتجاج آئین و قانون کے مطابق ہے اور ہمیں حکومت کی طاقت کا بھی معلوم ہے کیونکہ یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر حکومت ہمارا راستہ بند کرتی تو ان کے کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے ان کو ہماری طاقت کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ دستاویزات اور بینک اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیا۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کر رہے ہیں ہم ڈرے ہوئے نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے اور حکومت درخواستیں دے کر فارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہے۔