جو سمجھتے ہیں کہ میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہیے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نامور صحافیوں کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اورناجائیز نشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کے لیے ایک اور حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گالیاں دے کر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار رہیں، حکومت اور تحریکِ انصاف مخالف آوازوں کی ٹرولنگ کے بجائے کورونا پر توجہ دیں۔