جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس کے تین سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق دارالحکومت برلن میں 35 سے 38 ہزار افراد کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور روسی سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ برلن حکام نے رواں ہفتے کورونا مخالف مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے مقامی عدالت نے ختم کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد یہ مطاہرہ کیا گیا تھآ