بھارتی فوج نے 8 سالہ بچے سمیت مزید 4 کشمیری شہید کردیے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں سے 2 کی شناخت ملک بشیر، بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی جب کہ رواں ماہ اب تک 23 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

Kashmir