بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور پولیس کی مشرکہ کاروائی کے بعد شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انٹیلی جنس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد ’را‘ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں، ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے خفیہ ادارے کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو سراغ لگانے کے بعد کراچی کے علاقے کورنگی ، گلشن اقبال اور ضلع سینٹرل میں چھاپے مارکر 3 دہشت گردوں شاہد عرف متحدہ ، ماجد اور عادل انصاری کو گرفتار کرلیا، تینوں دہشت گردوں کی نشاندہی پر جوہر آباد کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، الیکٹرانک ڈیٹونیٹر اور مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد کرلیں۔

پولیسرا‘غلام نبی میمنفیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی