بلیاں پالنے کے شوق کا خطرناک انجام

جب بھی پالتو جانوروں کا ذکر آتا ہے، ذہن میں سب سے پہلے بلیوں کی تصویر ابھرتی ہے، مگر کبھی کبھی انھیں پالنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں مقیم ایک خاتون کو بلیاں پالنے کے شوق کی بھاری قیمت ادا کرنے پڑی، جس نے اس کی زندگی بدل دی۔
سنگاپور میں 45 سال سے ساتھ رہنے والے ایک جوڑے میں صرف اس وجہ سے طلاق ہوگئی، کیوں کہ بیوی کو بلیاں پالنے کا بے حد شوق تھا۔
جوڑے کی 1975 میں شادی ہوئی تھی، 45 سال قائم رہنے والی شادی سے ان کے تین بچے ہوئے۔ البتہ بلیوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔
شوہر نے اپنے موقف میں کہا کہ اس کی بیوی اپنے شوق کے خاطر راہ چلتے ہر بلی کو اٹھا کر گھر لے آتی، جس کی وجہ سے گھر گندگی کا ڈھیر بن گیا، محلے والے بھی شاکی تھی۔
اس شوق کے باعث اختلافات نے جنم لیا، جس کا نتیجہ طلاق کی صورت سامنے آیا۔

بلیاں پالنے کے شوقخطرناک انجام