برطانیہ میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، تفصِلات کے مطابق بورس جانسن نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول فوری بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہد کےآخری مرحلےمیں ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ کیئر سسٹم (این ایچ ایس) نے کورونا کی روک تھام کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ میں پہلے ہی ٹیرفور لاک ڈاؤن نافذ تھا جہاں شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔بعد ازاں برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں فروری کے وسط اور اسکاٹ لینڈ میں جنوری کےآخرتک لاک ڈاؤن رہےگا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کے پیش نظر آنے والے دن مزید سنگین ہونگے۔