اسلام آباد: این ڈی ایم اےکی طرف سے تمام صوبوں کو کورونا مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ہدایت نامے کے مطابق اسپتالوں میں طبی سہولیات سمیت صفائی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تجویز پیش کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے صوبوں کو کورونا مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہدایت نامےمیں تجویز پیش کی گئیں کہ کورونا مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کی رپورٹ این ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے۔مراسلے میں اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور لیبارٹریوں میں کورونا کے مریضوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گٗی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت نامے میں قرنطینہ مراکز اوراسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور اسپتالوں میں ماحول اور فرش کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔