ایان علی کا پہلا البم ریلیز!

دبئی: ماڈل ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ’’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘‘ ریلیز کردیا۔
منی لانڈرنگ کیس کی ملزم ایان علی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا البم ریلیز ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا، دوستو! میں نے 5 سال قبل جس البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے ریلیز کردیا ہے۔
ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنے البم کا لنک بھی شیئر کیا جس میں تمام گانے موجود ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان کے البم کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیو اور آفیشل میوزک بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔


گزشتہ ماہ ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے البم کی ریلیز کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ 5 سال بعد شوبز میں واپسی کررہی ہیں اور جلد ہی اپنا البم ریلیز کریں گی۔


خیال رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا، جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ جس کے باعث ایان علی کو اشتہاری قرار دیا ور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جاچکا ہے۔