روم: اٹلی کا رگبی کا بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی میکسم مبادا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا۔
اس عالمی وبا کے باعث تباہی نہ پھیلتی تو گذشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں دیکھتے، بہرحال انہوں نے گھر پر بیٹھنے کے بجائے خود کو رضاکار کے طور پیش کیا اور اب حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آرہے ہیں۔
مبادا نے کہا کہ ان دنوں اسپتالوں میں مریضوں کا ایسے رش نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمے داری انجام دے رہا ہوں۔