چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک بھینس کے 2 دعوے دار سامنے آگئے۔
ایک بھینس کے دو دعویدار سامنے آنے کے بعد سول جج نے بھینس کو ہی عدالت میں طلب کرلیا۔
چنیوٹ کے نواحی علاقے سانبھا سے چوری کی گئی بھینس برآمد کی گئی تھی، مالک نذیر نے بھینس برآمد کرائی تو ملزمان نے اسے اپنی ملکیت قرار دے دیا۔
اس معاملے کو حل کرنے کے لیےسینئر سول جج نے بھینس کو ہی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں بھینس چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا، مدعی ندیم نے برآمد بھینس کو اپنی ملکیت قرار دیا تھا۔ دوسری جانب ملزمان نے بھینس کی ملکیت کا دعویٰ کیا تو عدالت نے بھینس کو کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ جب تک دونوں کی جانب سے مکمل ثبوت پیش نہیں کیے جاتے بھینس ان کے حوالے نہ کی جائے۔