امسال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 اور بیروزگاری مسلسل بڑھے گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ،جس میں پاکستانی معیشت کے لیے خطرناک صورت حال کی نشان دہی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، اس وجہ سے پاکستان میں بے روزگاری اگلے دو سال مسلسل بڑھنے کا خدشہ ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بیروزگاری 4.5 فیصد، اگلے سال 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان میں گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تھی۔
عالمی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مہنگائی 11.1 فیصد کی سطح پر رہنے کا اندیشہ ہے، اگلے سال مہنگائی کم ہو کر 8 فیصد کے سنگل ہندسے پر آجائے گی۔
عالمی ادارے کے مطابق اگلے سال معاشی شرح نمو میں بھی بہتری کی امید ہے۔ گروتھ 2 فیصد رہنے کا تخمینہ امسال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 فیصد، اگلے سال 2. 4 فیصد رہے گا۔اس سے قبل آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کا پالیسی ٹریکر بنایا جس میں کورونا وائرس سے کے نمٹنے کے لیے اقدامات کا ذکر کیا گیا ، فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔