واشنگٹن: سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹویٹر پر شدید غصے کا اظہار کیا کہا کہ ٹوئٹر کے ذریعے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابچوں کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹوئٹر کے ذریعے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہوتی ہے، اس کے ذریعے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی جاتی ہے۔امریکی صدرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹنگ سےمتعلق ایک ٹوئٹ پر ٹوئٹر نے فیکٹ چیک وارننگ کا لیبل لگایا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔