لندن: بحر اوقیانوس کے سب سے گہرے مقام ‘چیلنجر ڈیپ’ پر پاکستان کی خیر سگالی سفیر ونیسا نے پاکستانی پرچم لہرا کر قوم کے دل جیت لیے۔
ونیسا اوبرائن نے بحر اوقیانوس کے 10 ہزار 923 میٹر گہرے سمندر میں پاکستان کا پرچم لہرایا، خاتون نے جس پوائنٹ پر پاکستانی پرچم لہرایا اگر ہم اس کی گہرائی کا اندازہ لگائیں تو یہ اتنی ہے کہ اگر سمندر کے اندر ماؤنٹ ایورسٹ کو ڈال دیا جائے گا تو تب بھی وہ اس پوائنٹ سے 2 میٹر دور ہوگا۔
امریکی خاتون بحر اوقیانوس کے سب سے گہرے حصے پر پہنچنے کے بعد دنیا کی وہ پہلی خاتون بن گئیں جنہیں زمین کے سب سے اونچے اور نچلے حصے پر پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔
خاتون کے مطابق سمندر کے اس گہرے مقام ‘چیلنجر ڈیپ’ میں جانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ وہ مشرقی سمندری کنارے کا پانی اور چٹان کے نمونے سائنسی پیمائش کے لیے لے کر آئی ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ونیسا کو مبارک باد دی جو اب پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی بلند ترین قراقرم کی کے ٹو چوٹی سر کی تھی اور اب یہ ‘چیلنجر ڈیپ’ کے مشن میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔
نفیس ذکریا نے ونیسا سے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستان کے لوگ آپ کی کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کی خیر سگالی سفیر ونیسا کو پاکستان کا جھنڈا بھی پیش کیا گیا۔