کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں دس روز بعد مثبت رجحان، 716 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہوگیا.
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوکر 158 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہوا اور 158 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آج 716 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 30 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ میں رواں پورا ہفتہ مندی رہی، پہلے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی تھی، تاہم جمعہ کو مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔