اسلام آباد ہائی کورٹ: عورت مارچ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: عورت مارچ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر 8 مارچ کو کچھ خلاف قانون ہوتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ درخواست گزاران تمام اسلامی قوانین کے نفاذ کے لئے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔