اسلام آباد: شہزاد ٹائون اور بارہ کہو کا 99 فیصد علاقہ کلیئر، کھول دیا گیا

اسلام آباد: 23 مارچ سے سیل بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کا 99 فیصد علاقہ اسلام آباد انتظامیہ نے کلیئر قرار دیتے ہوئے کھول دیا، تاہم متاثرہ مساجد اور ملحقہ گلیاں بند رہیں گی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو کھول دیا گیا ہے تاہم کوٹ ہتھیال کی متاثرہ مساجد اور اردگرد کی گلیاں بند رہیں گی، شہزاد ٹاؤن کی گلی نمبر 6 بھی بدستور بند رہے گی، 5 غیر ملکیوں کو تبلیغی جماعت کے عہدیداروں کے سپرد کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو دیبالپور جانے کی اجازت دے دی گئی، تمام علاقہ کورونا کلیئر ہے، فیصلہ محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا ہے، دونوں علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔