معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔رپورٹ کے مطابق سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا
سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھےبالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔