لاہور: پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں جہاں تیزی آ رہی ہے وہیں سیاست دان بھی وبا کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، سینیٹر ثنا جمالی، جے یو آئی (ف) کی چیف وہپ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی ، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
پی ٹی آئی کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کی چیف وہپ شاہدہ اختر بھی مہلک وبا کا نشانہ بن گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال،سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، جس کے بعد تمام لوگوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔