ابھرتی ماڈل و اداکارہ علیشا سے دلچسپ گفتگو

یوں تو پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری فنکاروں سے بھری پڑی ہے۔ لیکن آج میں جس فنکارہ سے آپکا تعارف کروانا چاہتا ہوں۔ وہ ایک خبصورت۔چنچل اورمحنتی فنکارہ ہیں جہنوں نے ابھی ہی اپنے کیرءیر کا آغاز کیا ہے اور اپنا لوہا منوانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ جہاں لوگوں نے ان کی صلاحیت کو ماننا شروع کیا ہے وہاں کچھ لوگوں نے ان کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کیں ہیں۔ اس حسین اور ہنس مکھ فنکارہ کا نام ہے علی شاہ کریم۔

سوال: علی شاہ آپ بتانا پسند کریں گی آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب کیا؟

جواب: جب میں تیرہ سال کی تھی تب سے میں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز کر دیا تھا۔ سب سے پہلے میں نے ماڈلینگ کی ہے مختلف پروڈکٹ کے اشتہارات کیے ہیں جن میں برانڈز شام ہیں۔ میں نے ابھی اپنے کام کا آغاز کیا ہے میں اور بہت کام کرنا چاہتی ہوں۔

سوال: آپکا سٹار کونسا ہے۔

جواب: میر ا سٹار سیگیٹیرءیس ہے اور ہر آنے والے چیلنج کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہوں۔

سوال:فلم۔اسٹیج۔ٹی وی میں بھی کام کیا ہے۔ جواب: ٹی وی پر کام کی ابتدا کی ہے، ایک دو ڈرامہ ابھی ساءین کیے ہیں، باقی کچھ آفرز ہیں جس پر بہت جلد فیصلہ کروں گی۔ میرا ابھی پورا فوکس ماڈلنگ پر ہی ہےؕ

سوال: زندگی کا کوئی نہ بھولنے والا واقعہ۔

جواب: ویسے تو بہت سے ایسے واقعے ہیں لیکن میری زندگی میں یادگار واقعہ وہ ہے جب میرا ماڈلنگ کا خواب پورا ہوا تھا، مجھے آج تک وہ کوئی خواب سا محسوس ہوتا ہے۔

سوال: آپ کی سب سے فیورٹ اداکارہ یا گلوکارہ کون سی ہے۔

جواب: یوں تو سبھی سینئر فنکارہ قابل احترام ہیں اور میں سب کو ہی فولو کرتی ہوں اپنا آئیڈیل مانتی ہوں۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلینٹ ہے اور سب فنکارئیں میرٹ پر آئی ہیں، میں سب کا احترام کرتا ہوں۔

سوال: مستقبل کے بارے میں کیا سوچا ہے؟

جواب: ہر ماڈل اور اداکار کے کچھ خواب اور سپنے ہوتے ہیں۔ اسی طرح میرے بھی بہت سے خواب ہیں،میں محنت کے دم پر آگے جانا چاہتی ہوں۔ زندگی میں بہت سے خواب ہیں جنہیں پورا کرنا چاہتی ہوں۔

سوال: کیا آپ مستقبل میں فلموں میں کام کریں گی؟

جواب: بلکل ہر اداکارہ اچھی فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ مجھے بھی اگر موقعہ ملا تو ضرور کام کروں گی۔ اب تو ہماری فلم انڈسٹری بھی بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ آنے والا وقت لالی وُڈ کا ہے۔

سوال: کیاآپ فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیتی ہیں۔

جواب: جی ہاں میں نے بہت ساری این جی اوز کو جوائن کیا ہوا ہے کوشش کرتی ہوں ان غریب نادار اور سپیشل بچوں کی جہاں تک ممکن ہو سکے مدد کرتی رہوں۔

علیشا آپکی مسکراہٹ اور حسن اخلاق سے کافی متاثر ہوا ہوں۔

سر آپکی تشریف آوری کا بہت شکریہ