آئی پی پیز افسران کا حکومت کی 9 شرائط پر اعتراض

اسلام آباو :اربوں روپے غیر منصفانہ کمانے والے آئی پی پیز افسران نے حکومت کی 9 شرائط پر اعتراض عائد کردیا۔

آئی پی پیز حکام کے مطابق حکومت کو ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں  مگر ٹی او آرز پر نہیں ، آئی پی پیز  کو پرکشش منافع دینے والے افسر ہی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق  بعض سرکاری افسران کی پس پردہ آئی پی پیز کو معاونت بھی جاری ہے ، آئی پی پیز نے ڈالر انڈیکسیشن ختم کرنے سے دوٹوک انکار کردیا، پاور پالیسی کے تحت منافع اور دیگر امور ڈالر کیساتھ منسلک تھے۔آئی پی پیز حکومت کو من پسند شرائط پر معمولی ریلیف دینے پر تیار ہیں ، اضافی وصول کئے گئے اربوں روپے کی ریکوری پر تیار نہیں ، پاورپلانٹس کے ہیٹ ریٹ ٹیسٹ کروانےکی شرط پر بھی لیت ولعل سے کام  لیا جانے لگا