شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ پکڑا گیا

پشاور: ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمے دار گروپ ہی شانگلہ خودکُش حملے میں ملوث نکلا۔ حملے کے 3 سہولت کار ملزمان کو…

سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ: 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید

گوجرانوالا: سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ گوجرانوالا میں سنادیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا…

ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا، عمران نذیر

لاہور: کرکٹر عمران نذیر نے اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی۔ عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر…

برج خلیفہ میں مقیم افراد کیلئے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات

دبئی: برج خلیفہ میں مقیم افراد 3 مختلف اوقات میں سحر اور افطار کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر12 ہزار افراد ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحر اور افطار کرتے…

ٹی 20 میں کپتانی کی پیشکش، بابر کا تینوں فارمیٹس میں قیادت کا مطالبہ

لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کی ہے جب کہ مبینہ طور پر کہا جارہا ہے کہ بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈکپ 2023 میں…

ججز الزامات پر انکوائری کمیشن قائم، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

اسلام آباد: آئندہ ماہ کے پہلے پندرہ دنوں کے لیے یکم اپریل 2024 سے پٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ…

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا

کراچی: معروف گلوکار ساحر علی بگا نے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق ٹھہرادیا۔ ساحر علی بگا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی سُپرہٹ ٹائٹل سانگ دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ…

رمضان کا آخری عشرہ، 50 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد

مکہ مکرمہ: پوری دُنیا سے 50 لاکھ سے زائد زائرین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ سعودی عرب کی دیگر…

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارتخانہ

اسلام آباد: چین کے سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے جاکر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی…