کراچی: کورونا بحران کے بعد جے ایس بینک کی جانب سے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کے لئے قرضہ اسکیم متعارف کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپتال اور میڈیکل سینٹرز اس اسکیم کے تحت فوری بنیادوں پر پانچ سالہ مدت کے لئے 20 کروڑ روپے تک کے قرضے حاصل کرسکیں گے، جس پر محض 3 فیصد فی سال شرحِ سود لاگو ہوگی۔
مذکورہ اسکیم کے ذریعے اسپتال کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے متعلقہ طبی آلات اور سامان خرید سکیں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت ہے۔ چھ اموات ہوچکی ہیں، جب کہ متاثرین کی تعداد آٹھ سو کو تجاویز کر گئی ہے