ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا وزیراعظم کے بہادر سپاہی قرار، واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی ے کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو ووہان کے لیے روانہ ہوگی۔
معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ملک کے لیے قربانی دینے پر پاکستان کو ان پر فخر ہے، ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا وزیراعظم عمران خان کے بہادر سپاہی ہیں۔