کولمبو: سابق سری لنکن وزیر نے 2011 کے عالمی کپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کو فکسڈ قرار دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
کرکٹ کرپشن واقعات نے پہلے ہی سری لنکن کرکٹ کے درودیوار کو ہلاکر رکھ دیا ہے، اوپر سے سابق وزیر کے تازہ ترین الزامات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جب کہ آئی سی سی بھی مختلف پہلوؤں سے اپنی تحقیقات کررہی ہے۔
سابق وزیر کے الزامات پر سابق کپتان کماراسنگا کارا کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر کے پاس اس میچ کے فکسڈ ہونے کے شواہد ہیں تو وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کرے تاکہ اس بارے میں مکمل تحقیقات ممکن ہوسکیں۔ سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے سابق وزیر کے الزامات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے بغیر کوئی میچ کیسے فکسڈ ہوسکتا ہے۔