کراچی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔
اس متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔