سندھ اور پنجاب میں عید تعطیلات کا اعلان

کراچی / لاہور: حکومتِ سندھ کا22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، پنجاب میں بھی 22 سے 27 مئی تک عید تعطیلات ہوں گی۔
سندھ کے چیف سیکریٹری نے عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا جب کہ لازمی سروس کے اداروں پر عید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 22 سے 27مئی تک ہوں گی۔