اٹلی، کورونا مریضوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔ تفصِلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے صحت کا نظام درہم برہم کردیا۔کورونا متاثرین کی روم کے باہر دیکھ بھال کی
جارہی ہے۔اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 39 ہزار 811 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ریجن ‘پائیمونٹ’ کے ایک اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے، انتظامیہ نے روم کے باہر علاج کرنا شروع کردیا، کئی مریض کوریڈور میں اسٹریچر پر پڑے ہیں۔دوسری جانب اٹلی میں دیگر اسپتالوں میں بھی مریضوں کو اسٹریچر پر آکسیجن دیا جارہا ہے۔