اسلاموفوبیا کا تدارک، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان ہمارے موقف کی جیت ہے، شبلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسلامو فوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ انتہاپسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔