یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن، آپریشن معطل ہونے سے شہری رُل گئے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا، جس کے باعث عوام سبسڈائز نرخوں پر اشیاء کی خریداری سے محروم رہے۔
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا اور سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔
حکام نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی اسٹورز کے باہر قطاریں لگ گئی ہیں۔
خیال رہے کہ آج سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کے لیے آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سستا آٹا 400 روپے صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔

server downutility stores