متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ہوگیا

دبئی: یو اے ای اور اسرائیل میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں تاریخ پیش رفت ہے۔
اسرائیل کی وزیر معیشت اور صنعت اورنا باربیوا اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن طوق المری نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اسرائیل کا کسی بھی عرب ملک کے ساتھ یہ پہلا فری ٹریڈ معاہدہ ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے جب کہ معاہدے کے تحت 96 فیصد مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔
اس موقع پر اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود فتح علی عبداللہ الخجا نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بے مثال کامیابی ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو مارکیٹوں تک کم ٹیرف میں تیز تر رسائی ملے گی جس سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
دھیان رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین باضابطہ تعلقات کا قیام 2020 میں عمل میں آیا تھا۔

Free Trade AgreementisraelUAE