کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

کراچی: شہر قائد میں آج بھی محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ 14 ستمبر تک حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، جام شورو، ٹنڈوالٰہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سجاول میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سندھ میں 15 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش کے امکانات ہیں جب کہ 14 ستمبر کو کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 ستمبر تک سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل اور چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔

ExpectedkarachirainThunder