پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے حامل میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: جدید ترین نیوی گیشن سسٹم کے حامل فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے،
یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنس دانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنس دانوں کو مبارک باد دی جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنس دانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

 

Advanced Navigation System MissileFatah-2ISPRPakistanSuccessful Test