پولیو کیخلاف خدمات پر پاکستانی ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

کراچی: پولیو کے خلاف عظیم خدمات پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہزاد نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈی نیٹر ہیں۔
عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام عالمی فہرست میں شامل ہونا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Big HonorDr Shahzad BaigGreat Services Against PolioInclude 100 World Leaders