سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ دو ارب ڈالرز بھیج کر ریکارڈز توڑ دیے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کووڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

10 monthOverseas PakistaniesPM Imran Khanrecord break