توشہ خانہ ریفرنس، نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بن گئے اور احتساب عدالت میں آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پہنچے اور درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے، جس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔
عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 25 اگست تک روکتے ہوئے نواز شریف کی حد تک آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے یا ٹرائل میں شامل کرکے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 25 اگست کو ہوگا۔

Nawaz sharifTosha khana reference