شاہ رخ کے بیٹے کو مسلمان ہونے کے باعث نشانہ بنایا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی بولی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے کی ناجائز گرفتاری پر آواز بلند کرڈالی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آریان کو اس کے سَر نیم کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایجنسیاں یونین وزیر اجے مشرا کے بیٹے پر 4 کسانوں کو قتل کرنے کے جرم پر نظرثانی کرنے کے بجائے 23 سال کے لڑکے کے پیچھے پڑگئی ہیں کیونکہ اس کا سَر نیم ‘خان’ ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ یہ انصاف کی توہین ہے کہ بی جے پی اپنے ووٹ بینک کی خوشی اور تسکین کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
دھیان رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر 11 اکتوبر کو ہونی تھی جسے ملتوی کردیا گیا۔

AryanMehbooba MuftishahrukhsonTweet