ایل پی جی فی کلو 13 روپے 20 پیسے مہنگی

اسلام آباد: عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 کے لیے ہے۔

LPGRate increase