کراچی میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی: بالآخر کراچی میں بارش کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، جس سے موسم خوش گوار، تاہم بیشترعلاقوں میں ٹریفک کی روانی پر بھی اثر پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گڈاپ میں موسلادھار بارش ہوئی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور سرجانی ٹاؤن میں بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔
نیشنل ہائی وے پر بارش ہونے سے مویشی منڈی میں کیچڑ جمع ہوگیا، جس کے باعث منڈی کا رُخ کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سرجانی 4 کے چورنگی پر نالا اوور فلو ہوگیا اور پانی کا ریلا سڑک پر آگیا۔
شاہراہ فیصل اور ڈیفنس کےعلاقے میں بھی بارش ہوئی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں بھی بارش ہوئی۔
سندھ کے وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ اور برساتی نالوں کامعائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصرحسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Karachi rain