9 مئی کے درجن مقدمات میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

راولپنڈی: 9 مئی مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، اس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔
پولیس نے دوران سماعت عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

 

9 May 12 CasesAnti Terrorist Court RawalpindiImran KhanJudicial Remand ApprovedPTI Founder