جیا علی کا اپنے شوہر کے بارے میں اہم انکشاف!

کراچی: خواتین اپنی عمر کے معاملے میں بہت حساس واقع ہوتی ہیں، تاہم جیا علی ایسی خواتین سے یکسر مختلف ہیں۔ پچھلے دنوں پیا دیس سدھارنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ جیا علی کے اپنے شوہر کے متعلق اہم انکشافات۔
نوبیاہتا جوڑے نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا، جس میں جیا علی نے کہا کہ ان کی عمران سے دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ میری عمران سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ کراچی خاص طور پر میرے گھر رشتہ لے کر آئے، وہ انتہائی سچے ہیں جس کی وجہ سے یہ مجھے پسند آئے۔
عمران کا جیا کی خصوصیات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ان میں کوئی بناوٹ نہیں ہے، ان کا ظاہر اور باطن دونوں ایک جیسا ہے۔
جیا علی کا مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ میری عمر 48 برس ہے اور عمران سے 5 سال بڑی ہوں جس سے ان کی فیملی یا ان کو کوئی مسئلہ نہیں، تو براہ مہربانی آپ بھی اسے کسی قسم کا مسئلہ مت بنائیے گا، عمر میں کچھ نہیں رکھا، میں نے دیر سے شادی کی اور میں یہ فخریہ کہہ سکتی ہوں کیونکہ کسی کتاب میں ایسا نہیں لکھا کہ آپ کو 16 سال کی عمر میں شادی کرنی ہے یا آپ 60 سال کی عمر میں شادی نہیں کرسکتے۔
عمران ادریس نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ سے جلد ہی پاکستان شفٹ ہوجائیں گے، ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر بزنس مین، کرکٹ کوچ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران ادریس سے جیا علی نے چھوٹی سی تقریب میں لاہور میں شادی کی۔
ان دونوں کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Imran IdreesJia AlimarriageTV Show