اقرا عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے تنقیدی تبصرہ کیوں کیا؟

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، اس پوسٹ پر سابق اداکارہ اور سیاست دان شرمیلا فاروقی نے تنقید کی بوچھاڑ کرڈالی۔


اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں یاسر حسین پر بہت فخر ہے، یہ پہلی دفعہ ہے جب یاسر نے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ یاسر نے اس نئے ماں بننے کے سفر کے دوران ان کی بہت مدد کی ہے۔


ان کی اس پوسٹ پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کے شوہر کام کررہے ہیں، لیکن اس میں فخر کرنے کی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ بچوں کی پرورش جتنی ماں کی ذمے داری ہوتی ہے اُتنی والد کی بھی۔
شرمیلا فاروقی نے مزید لکھا کہ ان کے شوہر ان کے بیٹے کو نہلاتے بھی ہیں، ڈائپرز بھی بدلتے ہیں، کھانا بھی کھلاتے ہیں اور بچے کو اسکول بھی چھوڑ کر آتے ہیں جب وہ مصروف یا بیمار ہوتی ہیں اور انہیں یہ سب کرنا بہت پسند ہے۔

Iqra AzizPPPSharmila faruqiYasir Hussain