بچے نے کوبرا سانپ کو کیسے مارا؟

نئی دہلی: سانپ کے ڈسنے سے لوگ اپنی زندگی سے محروم ہوجاتے ہیں، لیکن بھارت میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا، جس میں بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 8 سال کا بچہ دیپک اپنے گھر کی پچھلی طرف بنے احاطے میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کوبرا سانپ نے حملہ کردیا اور بچے کے بازو سے لپٹ گیا۔
لڑکے نے گھبرا کر سانپ کو ہاتھ سے جھٹکنے کی کوشش کی، لیکن سانپ اس دوران لڑکے کو ڈسنے کی کوشش کرتا رہا۔ لڑکے نے جان بچانے کے لیے سانپ کو کاٹ لیا۔ لڑکے کے کاٹنے سے سانپ مر گیا۔
سانپ کو کاٹنے والے بچے کا کہنا ہے کہ سب کچھ اچانک ہوا۔ سانپ کو ہٹانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد اسے کاٹنے کا فیصلہ کیا اور دو مرتبہ کاٹا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانپ نے بچے کو ڈنک مارا تھا لیکن خوش قسمتی سے سانپ کا زہر بچے کے جسم میں داخل نہیں ہوا اس لیے وہ بچ گیا۔

ChildCobra SnakeKilled