عوام پر پھر برق گرادی گئی، بجلی 3 روپے 39 پیسے مہنگی

اسلام آباد: پاکستان کے عوام پر ایک بار پھر برق گرادی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔
صارف نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی سماعت کے لیے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے۔ چیئرمین نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

electricity rate increaseInflation in pakistanNepra